ہالی وڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے کورونا کو کیسے شکست دی۔۔ جسم میں کیا محسو س کر تی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) 54سالہ ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر خفیہ طور پر اس موذی کے خلاف جنگ لڑنے کا انکشاف کرتے ہوئے حیران کن بات کہہ دی ۔
تفصیلات کے مطا بق میل آن لائن سے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمیٰ ہائیک نے بتایا ہے کہ ”جب مجھے وائرس لاحق ہوا تو مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں زندہ بچ پاﺅں گی۔ خاص طور پر جب میری حالت تشویشناک ہونے پر مجھے مصنوعی تنفس پر رکھا جانے لگا اور آکسیجن لگائی گئی۔ اس دوران میں نے ڈاکٹروں کی بات نہیں مانی تھی۔ وہ بار بار مجھے کہتے تھے کہ میں ہسپتال منتقل ہو جاﺅں مگر میں بضد رہی کہ ہسپتال جانے کی بجائے میں گھر میں ہی مرنے کو ترجیح دوں گی۔ وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد میں 7ہفتے کے لیے گھر کے ایک کمرے میں الگ تھلگ رہی۔صحت مندہونے کے بعد بھی اس وباکے کئی طویل مدتی نقصانات میں اب تک جھیل رہی ہوں، جن میں سے ایک شدید تھکاوٹ ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھار ی رقم کے عوض ا میر ترین شخص سے شادی۔۔ الزامات پراداکارہ غنا علی بھی میدان میں آگئیں