انٹربینک  میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mar 20, 2024 | 10:56:AM
انٹربینک  میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک  میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.64 روپے سے کم ہوکر 278.50 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 210 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا،100 انڈیکس 0.32 فیصد اضافے سے 65 ہزار 715 کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ خان نے کہا کہ کیپیٹل مارکیٹ میں مثبت رجحان کی وجہ حکومت کی پالیسیاں ہیں،شرح سودبرقرار رکھناخوش آئندہے،وزرات خزانہ اوران کی ٹیم نےآئی ایم ایف کےساتھ کامیاب مذاکرات کئے،ملکی معاشی اعدادوشماربھی اچھےآئے ہیں،حکومت نےپالیسیوں میں تسلسل کاکہاہے،حکومت کےآئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات سےسرمایہ کاروں کواعتمادملاہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، پاکستان کو آئندہ ماہ 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیردفاع سویڈن میں گرفتار،آخر کار کیا وجہ بنی؟