ملک میں پٹرول کے شدید بحران کا خدشہ 

Mar 20, 2022 | 22:56:PM
پٹرول۔بحران۔پیپلز پارٹی۔خبر دار۔ملک۔اقدامات
کیپشن: پٹرول پمپ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں پٹرول کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سنیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہاکہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو بروقت خبردار کرنا چاہتے ہیں۔حکومت نے بروقت اقدامات نہ کئے تو ملک میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی فیصلوں اور ناقص پالیسیوں کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔حکومت آئل کمپنیز کو آن بورڈ لے اور انکے تمام تحفظات دور کرے۔حکومت یونہی خاموش تماشائی بن کر بیٹھی رہی تو ملک کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔اپوزیشن کا اجلاس کے پہلے روز شو آف پاور کا فیصلہ