سعودی عرب پرحملے کی کوشش ناکام

Mar 20, 2021 | 00:39:AM
سعودی عرب پرحملے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عرب اتحادی فوج نے یمن کے شہر عمران سے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کیلئے سرگرم عرب اتحادی فوج نے ڈرون کو اڑائے جانے سے قبل اسے اس کے اڈے پر بمباری کر کے تباہ کر دیا۔ اتحادی فوج کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں فوجی کارروائی میں حوثی ملیشیا کے ڈرون کو اس کے اڈے پر ہی تباہ کئے جاتے دیکھا یا گیا ہے۔
اتحادی فوج کا کہنا تھاکہ وہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی پر جارحانہ حملوں کی روک تھام اور حوثیوں کی دہشت گردی کچلنے کیلئے ہمہ وقت مستعد اور تیار ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ روز حوثی ملیشیا نے عمران گورنری سے سعودی عرب پر بمبار ڈرون بھیجنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم ڈرون طیارے کو اڑانے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا دہشت گردی کی کارروائیوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جب کی عرب اتحاد حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کررہی ہے۔