ووٹ خریدنے کا معاملہ ، 3 پی ٹی آئی ارکان کے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع

Jul 20, 2022 | 21:05:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، ووٹ خریدنے کا معاملہ، پی ٹی آئی، ارکان پنجاب اسمبلی، بیان حلفی، پارٹی قیادت کو جمع،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹ خریدنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیئے ،تینوں ارکان نے وزیر داخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے پیسوں کی آفر کا الزام عائد کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بھکر سے ایم پی اے غضنفر عباس نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیا،ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے بھکر سے ایم پی اے عنایت اللہ نے بھی بیان جمع کرایاہے جبکہ لیہ سے پی ٹی آئی کے شہاب الدین نے بھی بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیا۔
بیان حلفی میں الزام عائد کیا گیاہے کہ عطاتارڑ نے 25 کروڑ کے عوض ووٹ فروخت کرنے کی آفر کی ،اپنے ساتھ دیگر10 ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کرنے کی بھی آفر ہوئی ، پی ٹی آئی اراکین نے الزام عائد کیا ہے کہ عطاتارڑ سے لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے فون پر بات کرائی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی ارکان کے بیان حلفی عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھینہ گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کس کو سپورٹ کریگا؟ فیصلہ ہو گیا