عیدالاضحی آج پو رے مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت کیساتھ منائی جا رہی ہے

Jul 20, 2021 | 20:12:PM
عیدالاضحی آج پو رے مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت کیساتھ منائی جا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوارآج  بمطابق 10ذی الحج مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔ چھوٹے بڑے شہروں میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے،لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کررہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
 نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی ،کشمیر کی آزادی اور عالمی وبا ءکورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوروناوباءکے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جائے ، عید کی نماز کے موقع پر ماسک پہناجائے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھاجائے۔
 عید کی نماز کے بعدسنت ابراہمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانورقربان کئے جائیں گے جن کا گوشت عزیز و اقارب، محلے داروں،غرباءاور مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، پولیس اہلکارنمازعید کے اجتماعات کے مقامات پر حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوںگے جبکہ افسران سکیورٹی کی نگرانی کےلئے پیٹرولنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار