سابق کپتان سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا

Jan 20, 2024 | 13:30:PM
سابق کپتان سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دل برداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ کر برطانیہ شفٹ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی اہلیہ ، دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ کے دارالحکومت لندن منتقل ہوگئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سرفراز احمد مستقبل سے مایوس ہونے کے باجود قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پرھیں:ثنا جاوید کا شعیب ملک سے شادی کے بعد نام تبدیل

 واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ انڈر 19 میں بھی سرفراز کی قیادت میں ٹیم 2006 میں فاتح بنی تھی۔

سرفراز احمد 2007ء سے 2023ء تک پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں ۔

خیال رہے کہ انہوں نے آخری مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، 36 سالہ سرفراز احمد نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور اُن کی قیادت میں پاکستان نے دو عالمی مقابلوں کی ٹرافیاں بھی اٹھائیں۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی ٹرافی اٹھائی تھی جب کہ انڈر 19 کرکٹ میں بھی سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 2006ء میں بھارت کیخلاف فائنل میں فاتح بنی تھی۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا، صرف سوشل میڈیا پر   ایسی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔