پاکستان کی سب سے بڑی طاقت نوجوان ہیں: احسن اقبال

Jan 20, 2023 | 19:15:PM
پاکستان،طاقت، احسن اقبال
کیپشن: احسن اقبال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ  آجکل کے دور میں بجلی اور توانائی ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ بھی اہم ضرورت بن چکا ہے ،ریسرچ کے بغیر انجینیئرنگ کی تعلیم ادھوری ہے ۔

 کا مہران یونیورسٹی جامشورو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ وہ منصوبہ جس کی منظوری میں نے دی تھی آج اس کا ہورا ہوتا دیکھ رہا ہوں،یونیورسٹیز کو اپ گریڈ کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے،جامشورو میں نے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ہمارے ہمسائے ملک کا ادارہ آئی آئی ٹی جب برانڈ بن سکتا ہے تو ہمارا کیوں نہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اداروں کی پہچان ہو ،پاکستان کی سب سے بڑی طاقت پاکستان کے نوجوان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیاں  فل کروالیں،یہ کیا ہو گیا؟ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

  احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم یو ای ٹیز کو اسٹرینگتھن کر رہے ہیں،ہم نے دس ارب روپے سے لیپ ٹاپ اسکیم کو دوبارہ سے شروع کیا ہے ،ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ،ہم نے جب لاکھوں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے تو ون ملین پلس لیپ ٹاپ دینے سے یہ ہوا کہ انہوں نے پاکستان کو فری لانسنگ ممالک کی فہرست میں شامل کروا یا.