وزیراعلیٰ نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والےشہری ہوشیار۔۔افسوسناک خبر سامنے آ گئی
پنجاب حکومت نے مری سے کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کر دیئے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی او مری کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔۔ 10 سے زائد ارکان اسمبلی ن لیگ میں شامل ہونے کیلئے تیار