فیڈمک کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا فیصلہ

Jan 20, 2021 | 19:30:PM
فیڈمک کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی فیڈمک کے امور قواعد و ضوابط کے مطابق نہ چلانے پر سخت اظہار برہمی،اصلاحات کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے امور بہتر کرنے کے لئے اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے انتظامیہ کوآیندہ اجلاس میں ادا رے کا مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔
 صوبائی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی سرمایہ کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ صوبے بھر کے صنعتی مراکز میں صنعتی یونٹس تیزی سے لگ رہے ہیں۔ فیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے ۔
فیڈمک اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرے۔ ادارے کے تمام امور قواعد وضوابط کے مطابق چلائے جائیں۔ فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹس کی جن زمینوں پر حکم امتناعی ہے، اسے خارج کرانے کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔ صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے۔