جب تک یہ نالائق حکومت رہے گی مہنگائی بڑھتی رہے گی، سعیدغنی 

Feb 20, 2022 | 18:24:PM
سعید غنی، پیکا کے قانون، زبان بندی، عوام، مارچ میں شریک ہوں
کیپشن: سعید غنی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ پیکا کے قانون کے تحت زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے، عوام 27 فروری کو بلاول بھٹو کے مارچ میں شریک ہوں ،جب تک یہ نالائق حکومت رہے گی مہنگائی اسی طرح بڑھتی رہے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ جھوٹ بولا اور جھوٹی خبریں پھیلائیں،اگر یہ قانون اتنا ہی ضروری ہے تو اس آرڈیننس کا نفاذ 10 سال پیچھے سے کیا جائے،پچھلے 10 سال جس نے بھی جھوٹی خبریں پھیلائیں ان سب کو سزائیں دی جائیں ۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ آج بھی ان کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی پھیلایا ہوا ہے،اس قسم کے کالے قانون کا کسی آفر کے دور میں بھی تصور نہیں کیا جا سکتا تھا،ان کا کہناتھا کہ مارچ کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے فی یونٹ لگیں گے،یہ 60 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالیں گے۔
سعید غنی نے کہاکہ جب یہ حکومت میں آئے تو پٹرول 87 روپے اور آج 162 روپے لٹر ہے،بجلی اور پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہیں ،مہنگائی کرکے کہتے ہیں سندھ حکومت مہنگائی نہیں روک رہی،انہوں نے کہاکہ عوام 27 فروری کو بلاول بھٹو کے مارچ میں شریک ہوں ، اس نالائق حکومت سے چھٹکارے کیلئے بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں،جب تک یہ نالائق حکومت رہے گی مہنگائی اسی طرح بڑھتی رہے گی،پاکستان کے مزدوروں اور غریبوں سے مطالبہ کرتا ہوں بلاول بھٹو کا ساتھ دیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کیلئے بڑا اعزاز ، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کردی