پشاور بی آر ٹی: ماسک نہ پہننے پر مسافر اور سیکورٹی گارڈ میں ہاتھا پائی

Dec 20, 2020 | 15:17:PM
پشاور بی آر ٹی: ماسک نہ پہننے پر مسافر اور سیکورٹی گارڈ میں ہاتھا پائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) پشاور بی آر ٹی میں سفر کرنا ماسک سے مشروط ہے  اور اس حوالے سےبی آر ٹی سٹیشن پر معمور سیکورٹی گارڈ نے مسافر لڑکے کو ماسک پہننے کی تاکید جس پر مسافر اور سیکورٹی گارڈ میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے مسافر لڑکے کو ماسک پہننے کی تاکید کی،سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مسافر لڑکے نے معمور سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی شروع کی۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق  بی آر ٹی کے تمام مسافر قابل احترام ہیں مگر عوام ادارے کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ مسافر بی آر ٹی سٹاف سے ہرگز بدتمیزی نہ کریں شکایت ہونے کی صورت میں ادارے کی ہیلپ لائن پر کال کریں، بی آر ٹی سٹاف مسافروں کی حفاظت اور رہنمائی پر معمور ہے، انکے ساتھ تعاون کریں۔ 

دوسری جانب مسافر  کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بچے کو ماسک نہ پہننے پر مارا گیا ،ماسک کے بنا  وہ نہیں جانے دیتے تاہم مارنے کا حق کس کے پاس ہے۔ ادھر بی آر ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے نے پہلے گارڈ پر حملہ کیا اور اس دوران بچہ بیچ بچاؤ  میں زخمی ہوا۔