پرویز خٹک کے آبائی گاﺅں کے ہائیر سکینڈری سکول میں کلاس نہم کے تمام طلبا فیل

Aug 20, 2022 | 18:51:PM
تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، تعلیم کا جنازہ نکل گیا،
کیپشن: پرویز خٹک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی گاﺅں میں تعلیم کا جنازہ نکل گیا، سرکاری ہائیر سکینڈری سکول مانکی میں کلاس نہم کے تمام اور دہم کے کثیر تعداد میں طلبا فیل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی گاﺅں مانکی شریف کے ہائیر سکینڈری سکول کا نتیجہ انتہائی مایوس کن رہا، آکسفورڈ طرز تعلیم کے نعرے غبارے نکلے،سرکاری ہائیر سکینڈری سکول مانکی میں کلاس نہم کے تمام اور دہم کے کثیر تعداد میں طلبا فیل ہو گئے،بچوں کے فیل ہونے پر والدین سراپا احتجاج ہیں،سکول میں کلاسوں کی کمی کے باعث 98 بچے ایک کلاس میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا ایک ایک لفظ آن ریکارڈ، کتابیں پڑھ رہے ہیں، مریم اورنگزیب