عوام کی خدمت نہ کر پایا تو جانے میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کروں گا:وزیر اعظم آزاد کشمیر

Apr 20, 2023 | 09:34:AM
عوام کی خدمت نہ کر پایا تو جانے میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کروں گا:وزیر اعظم آزاد کشمیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد جموں وکشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کوئی شوق نہیں قبر کے کتبےپر اقتدار کی مدت کا نہیں لکھا جائے گا ،اگر عوام کی خدمت کر پایا تو میرا وجود حاضر اور اگر ایسا نہ کر پایا تو رکن اسمبلی بننے میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کروں گا ۔


اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسا وزیراعظم ہوگا جسے عدالت نہیں نکالے گی،آزاد امیدوار کی حیثیت سے یہ الیکشن لڑا اقتدار مجھے پی ڈی ایم کے تعاون سے ملا ،اگر ہماری پارٹی اقتدار میں آنے کے قابل ہو تی تو میں وزیراعظم نہ ہوتا ،مقدس ایوان کی وساطت سے کشمیری بھائیوں کو دو ٹوک بتا دینا چاہتا ہوں قانون کی حکمرانی قائم نہ ہو سکی تو اقتدار میں رہنے کا کوئی شوق نہیں یہاں ایسے بدترین ماڈل بھی دیکھنے کو ملے جن سے شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا۔


ریاست میں قومی سلامتی کے اداروں کے کردار پر کمپرومائز گفتگو نہیں کر سکتا،اس ایوان میں کون اپوزیشن کون حکومت ہوگا یہ آنیوالا وقت بتائے گا ،پی ڈی ایم اور ہماری مخلوط حکومت نہیں بنے گی ،اس بات سے انکار نہیں کروں گا، یہ خطہ تحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشنے کیلئے حاصل ہوا ہمیں اقتدار کی جادوگریوں میں پھنسا کر ہماری قومی غیرت کو کمپرومائز کر دیا گیا ۔

ضرور پڑھیں :چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب  
میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا اگر آزاد امیدوار نہ ہوتا تو اپوزیشن کیوں مجھے ووٹ دیتی،ریاست کا ہر معزز شہری احتساب کا مکمل اختیار رکھے گا ہوٹر موٹر صرف اتنا چاہیئے جتنا حفاظت کا بندوبست ہو سکے جہاں بچہ بچہ جانتا ہے وہاں ہوٹر کے ساتھ جانا ضروری نہیں ہے، سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خوش دلی سے ووٹ دیئے ،
جتنی بھی تنقید کی جائے ایوان کی شائستگی کو برقرار رکھنا چاہیئے،کوشش کروں گا جتنے دنوں کا اقتدار ہو تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سرحد پار کشمیریوں کو پتا چلے کسی ایسے شخص کو اللہ نے اقتدار دیا جس کے دل میں آپ بستے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ جہاں سے وجود کی نفی کردار کا ستیاناس ہو وہاں سے اقتدار سے علیحدہ ہونے میں تاخیر نہیں کروں گا،بلدیاتی سیاست سے وزیر، قائمقام صدر وزیر سپیکر بنا۔