منحرف ارکان کا مستقبل کیا ۔؟۔۔24نیوز نے بتادیا

 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ آئے گا۔ تاحیات نااہلی کا کوئی امکان نہیں۔نجم سیٹھی

Apr 20, 2022 | 22:21:PM
منحرف ۔ارکان۔مستقبل۔تا حیات۔نا اہلی۔فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)24 نیوز چینل کے پروگرام ” نجم سیٹھی شو “ میں سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے حوالے سے  صدارتی ریفرنس کے بارے میں فیصلہ زیادہ سے زیادہ منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا آئے گا۔ یعنی رکن اسمبلی اپنی نشست کھو بیٹھے گا، لیکن وہ دوبارہ الیکشن لڑ کر اسمبلی آسکتا ہے۔ تاحیات نااہلی کا کوئی امکان نہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کا اہم کر دار ہے ۔بے شک تحریک عدم اعتماد میں متحدہ اپوزیشن کو ان منحرف ارکان کے ووٹ کی ضرورت نہیں پڑی مگر ان کے علیحدہ ہونے سے عمران خان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اسی لئے صدر مملکت نے ان منحرف ارکان کو سزا دینے کیلئے ریفرنس دائر کیا۔تحریک انصاف کا مطالبہ اور کوشش ہے کہ فلور کراسنگ پر تاحیات نااہلی ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شہبا ز شریف کیلئے امتحان۔حکومت بچانا مشکل ہوجائے گا۔نجم سیٹھی کا بڑا انکشاف