وزیراعظم صاحب ! جو خراب کیا ہے ٹھیک کریں یا گھر جائیں : بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہےکہ حکومت نے قومی اسمبلی میں کوئی معاہدہ پیش نہیں کیا اور معاملات کو سڑکوں پر حل کرنے کی کوشش کی۔جس کے بعد حالات بےقابو ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ایک تنظیم کو کالعدم قرار دیاگیا۔ لوگوں کی جانیں گئیں۔تقریباً 500 پولیس اہلکارزخمی ہوئے۔انٹرنیٹ بند کرنا پڑا۔وزیر اعظم اس ساری صورتحال میں سامنے نہیں آئے اور نہ ہی نیشنل اسمبلی کو اعتماد میں لیا ۔اب پی ٹی آئی ایوان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب یہ آپ کا پھیلایا گند ہے اسے صاف کریں یا گھر جائیں.
Agreement wasnt brought to NA, Govt took action on streets, then banned, people killed, over 500 policemen injured, closed internet, PM didn’t make statement in NA, didnt take NA into confidence at any stage. Now PTI wants to hide behind NA. It’s your mess PM, clean up or go home
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 20, 2021