تاریخ میں پہلی مرتبہ مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات

Apr 20, 2021 | 12:30:PM
تاریخ میں پہلی مرتبہ مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی کیلئے لیڈیز سکیورٹی اہلکاروں کو  بھی تعینات کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مسجد الحرام کے صحن مطاف میں مامور خاتون اہلکار کی تصویر سعودی وزارت داخلہ کے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر  شیئر کی گئی ہے۔مسجد الحرام میں ڈیوٹی پر موجود خاتون اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر  بھی وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صحن مطاف میں خدمت کیلئے کھڑی خواتین اہلکار کو  سراہا جا رہا ہے۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار ، خواتین عمرہ زائرین کو  رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیاجاچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب