عمران خان کا لاہور میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ا علان

Sep 19, 2022 | 15:01:PM
عمران خان کا لاہور میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ا علان
کیپشن: عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا  تھا کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے،40ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سےتعمیرہونےوالا یہ شہر15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرےگااور پاکستان کاپہلاسرسبزسمارٹ شہر ہوگا۔

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور کے مستقبل کے لیے تعمیراتی پلان  شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے۔40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سےتعمیرہونےوالا یہ شہر15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرےگااور  پاکستان کاپہلاسرسبزسمارٹ شہر ہوگا۔دریاکےکنارےتعمیر ہونےوالا یہ عمودی شہر ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئےبہت سےمواقع پیدا کرےگا اور دنیاکےسب سے بڑےآبی رُخ کا حامل شہر ہوگا۔