پی ٹی آئی کا پارٹی اجلاس، 25 سے زائد ارکان غیر حاضر

Sep 19, 2022 | 12:52:PM
پی ٹی آئی کا پارٹی اجلاس، 25 سے زائد ارکان غیر حاضر
کیپشن: پنجاب
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 25 سے زائد ارکان غیر حاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں ڈینگی بے قابو ، مزید 2 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کو پنجاب میں مشکلات کا سامنا ہے  کیوں کہ ان کے اپنے ارکان ہی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے خائف ہیں اور پنجاب حکومت کے مستبقل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

گزشتہ روز پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اور اس 25 سے زائد ارکان نے شرکت ہی نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد176 ہے، جب کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 150 ارکان ہی شریک ہوئے، جس پر عمران خان نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک طرف ارکان کی غیر حاضری نے پنجاب حکومت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، اور دوسری طرف اجلاس میں شرکت کرنے والی پی ٹی آئی ارکان بھی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے شدید ناراض اور غیر مطمئن ہیں۔ارکان پنجاب اسمبلی اجلاس میں پرویزالہیٰ کے خلاف پھٹ پڑے، اور شکایات و تحفظات کا انبار لگادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان پنجاب میں لاوارث ہیں، جب کہ ق لیگ کے کونسلر سطح کے لوگ مشیر بنالئے گئے ہیں۔

ارکان نے عمران خان سے گلہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ لگتا ہی نہیں کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، سب خوار ہوگئے ہیں ہم کس کے پاس جائیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اعتراف کیا کہ پنجاب میں ق لیگ کی حکومت ہے، لیکن پی ٹی آئی کو اپنا وجود منوانا ہوگا۔