پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں ہو گا :شیخ رشید کی تنقید  

Sep 19, 2022 | 11:22:AM
 عدالتی ضمانتوں پر مفرور پاکستان  تین رشتے دار پاکستان کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں کریں گے
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی ضمانتوں پر مفرور  تین رشتے دار پاکستان کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خرم دستگیر کہتے ہیں قومی سلامتی اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے، کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو بحال کرے گی،  پی ڈی ایم کا جنازہ دھوم سے نکلے گا، نوازشریف بھی پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

  اقتصادی بحران پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آٹا 150 روپے کلو خریدنے والی عوام ریاست اور سیاست دونوں سے مایوس ہو گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس اتحادی نے سابق وزیراعظم کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ خود بھی عوامی  حمایت سے محروم ہو گئے ہیں۔

ملکی معیشت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہو گئی ہے۔بلاول کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہئے ،بلاول پاکستان میں بطور اداکار کام کرتے ہیں دفتر بھی نہیں جاتے، غیرآئینی 70 وزراء کے خلاف ہائی کورٹ جا رہا ہوں".