ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :اسکاٹ لینڈ کو اہم کامیابی مل گئی

Oct 19, 2021 | 17:46:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
کیپشن: اسکاٹ لینڈ اور پوپوا نیو گینی میں میچ کے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگینی کو17رنز سے شکست دے کر سپر 12مرحلے کیلئے  کوالیفائی کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیو گینی کو 166رنز کا ہدف دیا تھا ۔پاپوا نیو گینی  کی ٹیم 148رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ اسکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ  میتھیوکراس  نے 45 اور جارج منسے نے 15 رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاپوانیوگنی کی جانب سے  کابوا موریا نے 31 رنزدے کر 4  وکٹیں حاصل کیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سری لنکا نے نمیبیا اور آئر لینڈ نے نیدر لینڈز کو  شکست دی تھی۔ اس سے قبل وارم اپ میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے جبکہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے  شکست دی تھی ۔جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 41 رنز سے اور بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کسانوں کی"ریل روکو" تحریک۔۔ 290 ریل گاڑیوں کو روک لیا۔۔ 40 ٹرینیں منسوخ