پاکستان کا ذیابیطس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں تیسرا نمبر

Nov 19, 2022 | 11:06:AM
پاکستان کا ذیابیطس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں تیسرا نمبر
کیپشن: ذیابیطس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ذیابیطس میں بھارت اور چین کے بعد تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

ضیاء الدین یونیورسٹی کے شعبہ مالیکیولر میڈیسن اینڈ جنرل میڈیسن نے ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا مقصد  ذیابیطس کو شکست دینے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا کیونکہ پاکستان اس مرض سے شدید متاثر ہے۔ ذیابیطس کیسز کی کل تعداد تقریباً 33,000,000 ہے، جو خطرناک حد تک زیادہ ہے، اور ہر گزرتے سال کے ساتھ اس میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر فاطمہ جہانگیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، فیملی میڈیسن، ضیاء الدین یونیورسٹی نے کہا، "وزن میں کمی صحت مند زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ذیابیطس کے کنٹرول کے لیے نئے اسکریننگ کٹ آف اور جدیدطریقےموجود ہیں جو اب ہمارے ملک میں قابل رسائی ہیں جن کا استعمال کرکے ذیابیطس کے بڑھتے کیسز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔