سینیٹ الیکشن،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور

دہشت گردی کیخلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیں گے۔محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو

Mar 19, 2024 | 15:01:PM
سینیٹ الیکشن،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)سینیٹ الیکشن کیلئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں،سکروٹنی کے بعد محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو2اپریل کو کامیابی ہوگی،دہشت گردی کیخلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،غیر قانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو واپس جانا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں،میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں،کوئی بھی ملک پاکستان کے بارے میں منفی سوچے گا تو اسکا جواب دیا جائے گا ۔میں چوبیس گھنٹے دونوں عہدوں پر کام کرتا رہوں گا ۔

ضرورپڑھیں:چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل 9 کے بہترین کھلاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلیں
مجھے آج تک ایف آئی اے نے نوٹس نہیں بھیجا،دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا،اب نوٹس لینے اور بیان دینےکے بجائے دہشت گردی کا جواب دینگے،افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو گھر واپس جانا ہوگا،غیر ملکی واپس آنے کے لیےویزہ لیکر آئیں۔


ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے،امریکا میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی ہے۔ ٹویٹر(ایکس) کو بحال کرینگے۔