آئی ایم ایف کی شرط پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر تاجر بھی میدان میں آگئے

Mar 19, 2021 | 21:00:PM
آئی ایم ایف کی شرط پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر تاجر بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی کابینہ کے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر تاجروں کا رد عمل سامنے آگیا،آئی ایم ایف پاسداری میں حکومت کے انکم ٹیکس مراعات ختم کرنے پر چھوٹے تاجروں میں غم و غصہ ہے ۔
کراچی الیکٹرانک مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان کاکہناہے کہ حکومت کے مراعات دینے پر چھوٹے تاجروں نے سرمایہ کاری کی ، حکومت سے درخواست ہے کہ اپنا فیصلہ واپس لے۔ 
ان کاکہناتھا کہ حکومت تاجروں کی مشاورت سے پیش رفت کرے ، حکومت معاونت کرے گی تو چھوٹے تاجر کاروبار کرسکیں گے ،صدررضوان عرفان نے کہاکہ انکم ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے سے چھوٹے پیمانے کا سیکٹر پیداواری یونٹ لگانے سے گریزاں ہے۔