سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسرائیل سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی

Jun 19, 2022 | 18:25:PM
سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اسرائیل سے متعلق بیان، وضاحت جاری کردی،
کیپشن: سلیم مانڈوی والا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسرائیل سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے یا تجارت کرنے کی حمایت نہیں کرتا،میرا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھائے جائیں یا تجارت شروع کی جائے۔
پی پی سینیٹر کا مزید کہناتھا کہ اسرائیل سے متعلق میرے بیان کو توڑ موڑ کے پیش کیا جا رہا ہے،میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کرکے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں، اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی اور پیپلزپارٹی کا موقف بڑا واضح ہے،میرا واضح موقف ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہئے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ پارلیمان کے اندر بھی میرا موقف آن ریکارڈ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہئے، اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں، اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم پر دنیا کی خاموشی قابل تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارے کو دوران پرواز آگ لگ گئی