دنیا بھرمیں آج ’’فادرزڈے‘‘ منایاجارہاہے

Jun 19, 2022 | 15:36:PM
دنیا بھرمیں آج ’’فادرزڈے‘‘ منایاجارہاہے
کیپشن: فادرز ڈے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) دنیا بھر میں آج’’ فادرز ڈے‘‘ یعنی ’والدسے محبت کاعالمی دن‘ منایا جارہا ہے جس کا مقصد اولاد کے لئے والد کی محبت، شفقت اور پرورش میں کردار کو سامنے لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر کی طرح پا کستان میں والد کے عالمی دن کی مناسبت سے واکس اور سیمینارز منعقد کئے جاتے ہیں ، والد کی عظمت کے دن کو منانے کا مقصد اولاد کے لئے باپ کی قربانیوں شفقتوں کے بارے میں شعور او رآگاہی پیدا کرنا ہے،فاردز ڈے کو منانے کا آغاز19 جون 1910 میں واشنگٹن میں ہوا۔ اس کا خیال ایک خاتون سنورا سمارٹ ڈوڈنے اس وقت پیش کیا جب وہ 1909میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خطاب سن رہی تھیں۔

ماں کے مرنے کے بعد سنورا کی پرورش ان کے والد ولیم سمارٹ نے کی تھی اوروہ چاہتی تھیں کہ اپنے والد کو بتاسکیں کہ وہ ان کے لئے کتنے اہم ہیں چونکہ ولیم کی پیدائش جون میں ہوئی تھی، اس لئے سنورا نے 19 جون کو پہلا فادرز ڈے منایا،1926 میں نیویارک سٹی میں قومی سطح پر ایک فادرز کمیٹی تشکیل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیںعدالت میں درخواست دائر  ہونےکے بعد دانیہ شاہ کا ردعمل بھی آ گیا،ویڈیو وائرل

اس دن کو 1956 میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے ذریعے باقاعدہ طورپر تسلیم کرلیا گیا تاہم 1966ء میں اس دن کو عالمی سطح پر مقبولیت اس وقت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر لنڈن جونسن نے جون کے تیسرے اتوار کو باضابطہ طور پر فارد ڈے قرار دیا جبکہ 1972ء سے اس دن امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا۔