عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا موقف بھی آگیا

Jun 19, 2022 | 00:33:AM
عامر لیاقت، پوسٹ مارٹم، سابقہ اہلیہ، بشریٰ اقبال، موقف
کیپشن: عامر لیاقت، سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عدالت نے معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا ہے اور اب اس حوالے سے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
کراچی کی مقامی عدالت نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا تحریری حکم نامے میں کہنا تھا کہ ورثا کا موقف ہے کہ پوسٹ مارٹم سے عامرلیاقت کی قبرکی بے حرمتی ہوگی،کوئی شک نہیں کہ ورثا عامر لیاقت کی قبر کے وارث ہیں تاہم موت مشکوک ہو اور جرم کا بھی خدشہ ہو تو انصاف کے نظام کو حرکت میں آناچاہیے۔
اس معاملے پر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پر پوسٹ مارٹم کے مراحل شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت کے چاہنے والوں سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ عامر کا جسم ان مراحل سے گزرے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ شریعت قبر کشائی اور مردے کی چیر پھاڑ کی اجازت نہیں دیتی۔’جنہوں نے دعویٰ کیا ہے پوسٹ مارٹم کروانے کا اور عامر کو انصاف دلوانے کا وہ اس وقت کہاں تھے جب وہ خود انصاف مانگ رہے تھے اور ان کی عزت کو تار تار کیا گیا؟ وہ اس قبیح حرکت کی وجہ سے شدید ذہنی دباو¿ کا شکار تھے کہ جہاز سے سفر تک نہ کر پا رہے تھے۔‘

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا عامر لیاقت کی خالی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان