تحریک انصاف کا عامر لیاقت کی خالی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

Jun 18, 2022 | 23:08:PM
پاکستان تحریک انصاف، عامر لیاقت، وفات سے خالی، سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے عامر لیاقت کی وفات سے خالی ہونے والی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا.
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم این اے 254 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے، اس حلقے کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ہم بتائیں گے لوگ ووٹ ڈالنے کیوں آتے ہیں اور کیوں نہیں آتے، پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی صفرہے، کراچی کے مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کوگھربھیجا گیا، لیکن ایف اے ٹی ایف نے بھی عمران خان کی حکومت کو تسلیم کیا،اور بتایا کہ کس طر ح پی ٹی آئی حکومت نے 36 نکات پر عملدرآمد کیا، عمران خان اور اس کی ٹیم کی محنت کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آرہا ہے۔سابق گورنر کا کہنا تھا کہ اب یہ پیٹرول 270 روپے فی لیٹر کرنے جا رہا ہے ،روس سے 30 فیصد رعایت پر تیل مل رہا ہے لیکن یہ لوگ نہیں لے رہے۔
واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ 245 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 میں ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہوں گے، این اے 245 پر ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار 20 جون کو کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے جبکہ 22 سے 24 جون تک نامزدگی فارم جمع کرائے جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی منحرف ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنیکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج