وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

Jul 19, 2023 | 22:41:PM
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، ان تقرر و تبادلوں کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے۔

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع ڈویژن رئیر ایڈمرل فیصل امین (ستارہ امتیاز ملٹری) کی خدمات پاک بحریہ کو واپس کر دی گئیں اور اُن کی جگہ رئیر ایڈمرل خیبر زمان (ستارہ امتیاز ملٹری) کو ایڈیشنل سیکرٹری دفاع ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار!ایچ ای سی نے غیر قانونی تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کر دی

دریں اثناء پاکستان کسٹمز سروس،گریڈ 20 کے چیف، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد ملک کامران اعظم خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکرٹری قومی کمیشن برائے انسانی حقوق مقرر کیا گیا، مزید برآں آفس مینجمنٹ گروپ کے سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن حماد حسن اور سیکشن افسر ہوا بازی ڈویژن محمد نامان مصطفیٰ کو او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنایا گیا، دونوں سیکشن افسروں نے بیرونِ ممالک تعلیم کیلئے سکالرشپس حاصل کئے ہیں۔

خیال رہے کہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔