موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jul 19, 2022 | 09:09:AM
محکمہ موسمیات،بارش،گرمی،پنجاب،سندھ،اسلام آباد،پیشگوئی
کیپشن: تیز بارش کے باعث کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم اسلام آباد میں رات کے اوقات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، اسلام کوٹ، میر پور خاص اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریکوڈک سے تانبا اور سونا نکالنے کیلئے معاہدے پر اتفاق

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ خضدار، قلات، لسبیلہ، خاران، مکران، تربت، آواران، پنجگور، جیوانی اور گوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ راولپنڈی، گلیات، مری، جہلم، اٹک، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا۔ دیر، سوات، بالا کوٹ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تیز بارش کے باعث کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ خضدار، آواران، لسبیلہ اور قلات کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔