بین الاقوامی پنجابی فلم"ڈرامے آلے" پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

Jan 19, 2024 | 23:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) بین الاقوامی پنجابی فلم"ڈرامے آلے" پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی۔

لاہور میں فلم کا خصوصی پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلم، ٹی وی، تھیٹر اور میوزک انڈسٹری کے نمایاں ستاروں نے شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر بھی جلوے بکھیرے، پریمئیر  میں اداکارہ روبی انعم،فلم کے پروڈیوسر اظہر بٹ، سردار کمال، آصف اقبال، شاہد خاں، قیصر پیا، حسن مراد، ثناء بٹ، مریم علی حسین، عابدہ عثمانی، چوہدری اعجاز کامران ، مسعود بٹ، صفدر ملک، افتخار افی، شاہجہان رانا، عثمان راج،شجر عباس، شیخ عابد رشید ، ندیم فضل اور خالد عباس ڈار نمایاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ فلم ’فائٹر‘ کے خلاف پاکستانی فنکار بھڑک اُٹھے
1947ء میں تقسیم پنجاب کے موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی فنکاروں روبی انعم،سردار کمال،آصف اقبال،شاہد خان،قیصرپیااورہنی البیلا  کے علاوہ بھارتی پنجاب سے ہریش ورما،شرن کور اور دیگر بھی شامل ہیں، فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر چندر کمبوج جبکہ بھارت سے  جسکرن سنگھ اور پاکستان سے اظہر بٹ فلم کے پروڈیوسر ہیں، شائقین فلم کے ایک ایک سین سے محظوظ ہوتے رہے اور مزاحیہ جملوں سے ہال باربار تالیوں سے گونجتا رہا۔

شو کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ  روبی انعم نے کہا یہ میرے شوہر اظہر بٹ کی پہلی فلم ہے اور مجھ سمیت سب فنکاروں نے فلم میں دل سے کام کیاہے، یہ مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے جو شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کو بولڈ فوٹو شوٹ کرنا مہنگا پڑگیا
سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا کہ فلم میں دونوں ملک کے فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ سب فنکاروں نے مل کر بہترین فلم بنائی ہے، اس فلم میں حقیقی  ڈرامے آلے  ہیں، فلم کےمکالمے بہت جاندارہیں۔

پروڈیوسر اظہر بٹ نے کہا کہ یہ میرا اور میری بیگم کادیرینہ خواب تھا جو پورا ہو گیا ہے، ۔اداکار سردار کمال اور قیصر پیا نے کہا کہ فلم میں تفریح کے ساتھ ساتھ پیار،محبت اور رواداری کا بہترین پیغام دیا گیا ہے۔