پیناڈول کھانے والوں کیلئے بری خبر

Jan 19, 2022 | 16:50:PM
کورونا وائرس ، پیناڈول، غائب ، مریضوں ، شدید مشکلات ،لاہور ، میڈیکل سٹور 
کیپشن:  دوا کھاتے ہوئے خاتون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس کے سر اٹھاتے ہی پیناڈول پھر غائب ہو گئی، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،لاہور کے محتلف علاقوں  میں میڈیکل سٹور پر پیناڈول موجود ہی نہیں ہے.

لاہور میں جب بھی کوئی وائرس یا بیماری آتی ہے تو ادویات مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے۔ اسی طرح متعدد میڈیکل سٹور پر پیناڈول کی شدت قلت پیدا ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بچے ہوں یا بڑے  زیادہ  تر لوگ بخار میں پیناڈول ہی استعمال کرتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ پیناڈول ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے۔

دوسری جانب میڈیکل سٹور والوں کا کہنا ہے کہ پیناڈول ہمیں خود نہیں مل رہی، پہلے ڈینگی کی وجہ سے غائب ہو گئی اور اب کووڈ کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کمپنیوں سے وجہ پوچھی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم سے  گورنمنٹ نے اٹھا لی ہےاس صورتحال میں  پیناڈول کی قلت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیںخطرناک وبا۔۔این سی او سی نے بڑی پابندیاں لگا دیں