قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں بھی حکومتی رکن نے علم بغاوت بلند کردیا

Jan 19, 2022 | 15:37:PM
حکومتی جماعت کا اپنے ہی سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ
کیپشن: سینیٹر نور عالم خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خانزدہ اپنی حکومت کی مخالفت میں سامنے آگئے،حکمران جماعت کا سینیٹر ذیشان خانزدہ کو شوکاذ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹرذیشان خانزادہ نے منی بجٹ سینٹ سے سفارشات کی منظوری کی مخالفت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سنیٹر ذیشان خانزادہ سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت واپس لینے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟۔۔ وزیر بلدیات نے بتادیا

شوز کاز نوٹس ملنے کے بعد نور عالم خان اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ  گزشتہ 3 سال سے میں پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں معاملات کو اٹھا رہا ہوں لیکن انہیں اس کی پرواہ نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جنہوں نے انہیں ووٹ دیا ہے ان کی انہیں کوئی  پروا نہیں ہے ۔

نور عالم خان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم غلام ہیں اور آواز نہیں اٹھائیں گے وہ غلط سمجھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خطرناک وبا۔۔این سی او سی نے بڑی پابندیاں لگا دیں