سینٹ انتخابات شیڈول کا تیسرا مرحلہ شروع 

Feb 19, 2021 | 15:00:PM
سینٹ انتخابات شیڈول کا تیسرا مرحلہ شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینٹ انتخابات 2021 شیڈول کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا،آج سےریٹرننگ افسروں  کے فیصلوں کو اپیلٹ ٹربیونلز میں چیلنج کیا جاسکے گا، سینٹ انتخابات کے امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خطرات تاحال موجود ہیں،ایپلٹ ٹربیونلز کے فیصلے آنے تک کسی بھی صوبے میں بلامقابلہ جیت کو حتمی نہیں کہا جا سکتا۔

 تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات 2021 شیڈول کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا، آج اورکل ایپلیٹ ٹربیونلز میں اپیلیں دائر ہونگی،الیکشن ٹربیونلز اپیلوں کو 22 تا 23 فروری نمٹائیں گے،الیکشن کمیشن اپیلوں پر فیصلوں کے بعد حتمی لسٹ 24 فروری کو جاری کریگا۔

واضح رہے کہ امیدوار 25 فروری تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،سینیٹ کی 48 نشستوں پر اس وقت 141 امیدوار میدان میں ہیں، ذرائع کے مطابق پنجاب سے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر بلامقابلہ منتخب ہونے کا فیصلہ 24 فروری کے بعد ہو گا،