سرمایہ کاروں کو بڑا جھٹکا ، ایک ہی دن میں 362 ارب ڈوب گئے

Dec 19, 2023 | 18:19:PM
سرمایہ کاروں کو بڑا جھٹکا ، ایک ہی دن میں 362 ارب ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بڑا ڈان فال ، سرمایہ کاروں کے ایک ہی دن میں 362 ارب روپے ڈوب گئے ۔ 

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شدید مندی نظر آئی ،ایک ہی دن میں ریورس گئیر لگنے سے سرمایہ کاروں کے 362 ارب کا نقصان ہو گیا، 16 مارچ 2020 کے بعد مارکیٹ میں 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، 2 دنوں میں 6فیصد گراوٹ  نظر آئی ، چند کمپنیز کے علاوہ تمام کمپنیز  گراوٹ کا شکار نظر آئیں ۔ 

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا ،ڈالر 283.21روپے سے کم ہوکر 283.01 روپے پر پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو روپے نے وہاں بھی ڈالر کو دبوچے رکھا اور دن کے اختتام پر ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 25 پیسے پر بند ہوا، دیگر کرنسیز کی بات کی جائے تو یورو ایک روپے کمی کے بعد 310روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے  سستا ہوکر 359.50 روپے کا ہوگیا ،اماراتی درہم 78 روپے  پر مستحکم ہے،

سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 76 روپے پرآگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیض آباد دھرنا کمیشن کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق بڑا فیصلہ