سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سونے کی قیمت میں 2200 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 روپے اضافے سے 1 لاکھ 49 ہزار 9 سو 48 روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیے: عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ،حکومت کا عوام کو ریلیف نہ دینے کا فیصلہ
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر زیادہ ہوکر 1796 ڈالر فی اونس رہا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قلت کی وجہ سے سونے میں خریداری کا رجحان بڑھ گیا ہے۔