پشاور کےمزید3علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاور میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،ضلعی انتظٖامیہ نے مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور 7 گھروں کو قرنطینہ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
پشاور میں شہریوں کی بے احتیاطی اور اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں ضلعی انتظامیہ نے مہلک وبا سے زیادہ متاثر ہونے والے مزید 3 علاقوں بشیر آباد، ریلوے کالونی اور فالکن کالونی کمپلیکس میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اعلامیے کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران انٹری مکمل طور پر بند ہو گی،تندور اور میڈیکل سٹور کے علاوہ تمام دکانیں بند رکھی جائیں گی،انتظامیہ پشاور:سمارٹ لاک ڈوان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔