اسرائیلی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر کا سابق وزیراعظم ایہود باراک کو پھانسی دینے کا مطالبہ

Aug 19, 2023 | 23:44:PM
اسرائیلی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر کا سابق وزیراعظم ایہود باراک کو پھانسی دینے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ)  کے ڈپٹی سپیکر نے سابق وزیر اعظم ایہود باراک کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی معاشرے میں داخلی سیاسی بحران کی شدت اور سیاسی بیان بازی میں تلخ لہجے کا استعمال معمول کی بات بن چکی، ارکان کنیسٹ اب تنقید کے بعد سیاسی مخالفین کے خلاف دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ کنیسٹ (پارلیمنٹ)کے ڈپٹی اسپیکر نیسیم فاتوری نے سابق وزیر اعظم ایہود باراک کو پھانسی دے کر سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے آنے کا مقصد کیا تھا؟ پی ٹی آئی کا ساتھ کیوں چھوڑا؟ پرویز خٹک نے بھرے مجمے میں سب بتا دیا

رائے عامہ کے ایک جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی معاشرہ الجھن کا شکار ہے اور اس کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں متضاد فیصلے لیتا ہے۔سروے میں 50 فیصد شہریوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ان کی ذاتی زندگیوں کو براہ راست نقصان پہنچاتی ہے، نصف یہودی شہری اب بھی بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں دائیں بازو کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

رائے عامہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مخر الذکر جس نے نظام حکومت کو تبدیل کرنے اور عدلیہ کو کمزور کرنے کے منصوبے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ووٹ کھو دیے تھے، اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو دوبارہ حاصل کرنے لگے ہیں۔ دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں تو نیتن یاھو 32 سیٹیں جیت سکتے ہیں۔