خیبرپختونخوا حکومت کیلئے بڑی پریشانی۔سپریم کورٹ نے اہم ریکارڈ مانگ لیا

 زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بیرون ملک سے کتنا فنڈ آیا اور کتنا خرچ ہوا ؟ رپورٹ جمع کرانے کا حکم

Apr 19, 2022 | 22:07:PM
زلزلہ۔رپورٹ۔بحالی کیس۔جواب۔مہلت۔فنڈز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)سپریم کورٹ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیس میں خیبرپختونخوا حکومت سے بیرون ملک سے آئے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سپریم کورٹ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔سیکرٹری فنانس اور ایرا نے رپورٹ جمع کرادی جبکہ کے پی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔دورانِ سماعت جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کیا کہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر کتنی رقم خرچ کی گئی؟صوبائی حکومت کے پاس فنڈز کی مد میں کتنی رقم باقی ہے؟ تفصیل دیں۔
انہوں نے کہا کہ کونسا منصوبہ کس کے پاس ہے؟ یہ پالیسی معاملہ ہے، ہمیں بتائیں کتنا فنڈز آیا کتنا خرچ ہوا۔عدالت نے پختونخوا حکومت کو جواب جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔
 یہ بھی پڑھیں۔عمران خان کی گرفتار ی ،وزات داخلہ کا عہدہ سنبھالتے ہی رانا ثنا اللہ کا دبنگ اعلان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: