برف پگھل گئی۔۔۔ایران سعودی عرب سے بات چیت کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عراقی دارالحکومت بغداد میں حال ہی میں دونوں سعودی عرب اور ایران کے درمیان خفیہ بات چیت کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے رپورٹس کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے متضاد حوالوں کا استعمال کیا ہے اور انہوں نے من گھڑت خبروں کی تاریخ رقم کی ہے۔
سعید خطیب زادہ نے تاہم اس بات کی نشاندہی کی کہ ایران نے ہمیشہ سعودی بادشاہت کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے دونوں ممالک کے عوام اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فائدہ مند سمجھا ہے اور یہ سوچ برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔سیاسی جماعتوں پر پابندی لگاناحکومت کا کام نہیں ، واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ، سراج الحق