پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھایا جائے گا، گوہر اعجاز

Sep 18, 2023 | 22:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین 1.6 ارن ڈالرز کی تجارت ہے جسے مزید بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیےجائیں گے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اسلام آباد میں ملائیشیاء کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے اور ہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی پانچواں بڑا ملک بنانے کا خواب لے کر منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک اور لوگوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، ہمیں آج 5 ٹریلین ڈالرز کی معیشت ہونا چاہیئے تھا، پاکستان کی معیشت 330 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم میں شرکت، پنجاب کے عوام کا اعزاز ہے: محسن نقوی

اس موقع پر پاکستان میں ملائیشیاء کے ہائی کمشنر اظہر مزلان نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات پر فخر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کا نان الائنس موومنٹ پر ایک مؤقف ہے۔

اظہر مزلان نے کہا کہ ملائیشیا میں 5 ہزار طلباء کا تعلیم حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک ہر میدان میں دیرپا تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔