پاک فوج سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش

Sep 18, 2022 | 15:01:PM
24 نیوز,پاک فوج, پاک بحریہ ,نیشنل فلڈ رسپانس کوارڈی نیشن سنٹر ,خیبر پختونخواہ, کشمیر ,گلگت بلتستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں،پاک فوج نے گزشتہ روز 13ٹن سے زائد امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا ، پاک بحریہ کی گیارہ خیمہ بستیوں میں 17ہزار 843 سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں ۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوارڈی نیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور بحالی کا کام جاری ہے پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرزنے اب تک 4 ہزار 648 سیلاب میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے، ریلیف کیمپوں میں امدادی سامان جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔


پاک بحریہ نے سیلاب متاثرین کیلئے چار فلڈ ریلیف کوارڈی نیشن سنٹر، اٹھارہ مرکزی کلیکشن پوائنٹ قائم کر رکھے ہیں ، گیارہ خیمہ بستیوں میں 17 ہزار 843 افراد رہائش پذیر ہیں۔پاک بحریہ کے زیر انتظام قائم 70 میڈیکل کیمپس میں 63 ہزار 277 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔


نیشنل فلڈ رسپانس کوارڈی نیشن سنٹر کے مطابق اب تک 9 ہزار 172 ٹن خوراک، 1541 ٹن دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئی ہیں،ملک بھر میں طبی امدادی کیمپس سیلاب متاثرین کو علاج فراہم کر رہے ہیں،اب تک 3 لاکھ 18 ہزار 266 مریضوں کا علاج ہوااور مفت دوا دی گئی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کل 12 ہزار 735 کلومیٹر سڑکیں، 375 پل تباہ ہوئے ہیں۔


نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔