نیا فیچر "واٹس ایپ چینل" کیسے استعمال کیا جائے؟

Oct 18, 2023 | 16:25:PM
 نیا فیچر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں  سب سے زیادہ  اور بے حد مقبول موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ’ واٹس ایپ چینل‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے اور منفرد  فیچر کے ذریعے صارفین اب  اپنے اپ ڈیٹس شیئر کر سکتے اور  اپنے فالوورز کے ساتھ براہ راست رابطے میں آسانی سے رہ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ  چینلز کا یہ نیا متعارف کروایا جانے والا  فیچر ایک براڈ کاسٹ ٹول  کے طور پر کام کرتا ہے. قبل ازیں یہ  فیچر محض  چند ممالک میں تجرباتی  طور پر پیش کیا گیا لیکن اس کی  افادیت جانچنے کے بعد  اب اسے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر  ممالک کے صارفین کے لیے بھی  متعارف کردیا  گیا ہے جو کہ  تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔اس نئے  فیچر سے سیاسی، سماجی اور تمام مشہور شخصیات اور  مختلف ادارے اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے اسے  استعمال کرسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ جس ادارے یا شخصیت کی جانب سے چینلز بنایا گیا ہے اسے تمام لوگ دیکھ سکتے ہیں اور خود فالو بھی  کرسکتے ہیں اور ان کی ہر لمحے کی اپڈیٹ محض  ایک کلک کی دوری پر حاصل کرسکتے ہیں۔یہ فیچر ایک اسٹیٹس والے بار  پر ظاہر ہوتا ہے جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی بات چیت  سے علیحدہ ہوتا ہے۔

  واٹس ایپ چینل  کو اس طریقہ سے بنایا جا سکتا ہے 


اپنے سمارٹ  فون پر واٹس ایپ کھولیں اور اپ ڈیٹس ٹیب پر جائیں

+ نشان کو  کلک  کریں اور ’نیو چینل‘ کو منتخب کریں

’ٹو گیٹ اسٹارٹڈ‘ پر ٹیپ کریں اور اسکرین پر نمودار ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے جائیں، اس کے بعد اپنے چینل کو کوئی بھی  نام دیں، یہ  نام کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔