کرغستان میں ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 میڈلز اپنے نام کرلیے ۔

Oct 18, 2022 | 17:41:PM
کرغستان میں ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 میڈلز اپنے نام کرلیے ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کرغستان میں ماڈرن پینٹاتھلون اوپن چیمپئن شپ بشکیک میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے لیزررن کے ایونٹ میں 3میڈلز جیت لئے۔ محمدمنیر نے گولڈ، نعیم احمد ظفر نے سلور اور رانا محسن نے براونز میڈل حاصل کیا۔پاکستانی ٹیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔ چیمئن شپ میں پاکستان سمیت 8ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی پاکستانی دستے کو میڈلز جیتنے پر مبارکباد ی اور کہا کہ محمد منیر، نعیم احمد ظفر اور رانا محسن نے میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈرن پینٹاتھلون گیمز نوجوانوں میں مقبول ہورہی ہیں۔ لیزر رن میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کھلاڑیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے ا عادہ کیا۔ انھوں نے پنجاب میں بھی ایونٹ کروانے کا ارادہ ظاہر کیا۔