موسم سرما کیساتھ ہی مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ

Nov 18, 2023 | 19:48:PM
موسم سرما کیساتھ ہی مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سردیوں کا موسم آتے ہی ڈرائی فروٹ بالخصوص مونگ پھلی کی مانگ بڑھنے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں دیسی مونگ پھلی 880 روپے جبکہ بڑے دانے والے مونگ پھلی 1200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، ذرائع کاکہنا ہے کہ  پچھلے سال کی نسبت اس سال مونگ پھلی 80 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  سردیوں میں سب کا مونگ پھلی کھانے کا دل کرتا ہے، مونگ پھلی غریب آدمی کا سستا ڈرائی فروٹ ہے، غریب پستہ اور کاجو تو نہیں خرید سکتا اس لیئے مونگ پھلی کھا لیتا ہے،ان کا مزید کہنا ہےکہ  بچوں کے لیے مونگ پھلی خریدنے آئے ہیں مونگ پھلی بھی مہنگی مل رہی ہے، جبکہ دکاندار کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے دوکان کا کرایہ ہے لکڑی  بھی مہنگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آلودگی میں پاکستان کا کونسا شہر پہلے نمبر پر رہا؟