ہفتے کے دوران ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں سستی ہوئیں یا مہنگی ؟ ہفتہ وار رپورٹ جاری

Nov 18, 2023 | 12:32:PM
ہفتے کے دوران ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں سستی ہوئیں یا مہنگی ؟ ہفتہ وار رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے پر ڈالر کی اڑان تھم گئی۔

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے پر ڈالر کی اڑان تھم گئی ، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 287.03 روپے سے کم ہوکر 286.50 روپے پر بند ہوا اور 288.14 روپے کی سطح تک ٹریڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتیں تبدیل۔۔۔، موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

دوسری جانب ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے سے بڑھ کر 288.25 روپے پر پہنچ گیا, ڈالر کے علاوہ ایک ہفتے میں یورو 4 روپے مہنگا ہوکر 311 روپے، برطانوی پاونڈ 1 روپے بڑھ کر 357 روپے، امارتی درہم 1.50 روپے سستا ہوکر 79 روپے اور سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76.50 روپے کا ہوگیا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے ،آئی ایم ایف کے بعد دیگر ممالک سے بھی پاکستان کو فنڈز ملیں گے ،فنڈز آنے پر روپے کی قدر میں بہتری ہوگی۔