چین کے زیرقبضہ بھارتی علاقوں میں تعمیراتی کام جاری، مودی سرکار کی زبان کو تالے لگ گئے

Nov 18, 2022 | 01:01:AM
چین کے زیرقبضہ، بھارتی میدانوں، سڑکوں، ہیلی پیڈ، تعمیر جاری،
کیپشن: چین کے زیرقبضہ بھارتی علاقہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین کے زیرقبضہ بھارتی میدانوں میں سڑکوں، ہیلی پیڈ اور فوجی کیمپ کی تعمیر جاری ہے، مودی سرکارکی زبان کو تالے لگ گئے۔
بھارت کے نامور معتدل تجزیہ کار اشوک سوین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارتی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین ہندوستان کے دعوے والے ڈیپسانگ میدانی علاقوں میں مزید سڑکیں، ہیلی پیڈ اور فوجی کیمپ بنا رہا ہے۔ مودی چین کا نام لینے کی ہمت نہیں کرتے، بھارتی میڈیا اس کی خبر دینے کی ہمت نہیں کرتا، اور ہندو بالادستی عالمی سپر پاور بننے کا فریب دیتی ہے۔


ایک اور ٹوئٹ میں اشوک سوین نے کہاکہ ہندوستان کے ہندو بالادستی گروپ کے سب سے زیادہ قابل احترام نظریہ ساز ساورکر نے انگریزوں سے گزارش کی تھی کہ وہ ان کے سب سے زیادہ فرمانبردار خادم کے طور پر رہیں۔
راہول گاندھی، دوسرے اپوزیشن لیڈروں کے برعکس، ہندو بالادستی کو یہ بتانے سے نہیں ڈرتے کہ وہ اصل میں کیا ہیں!