متنازع ٹوئٹس کا کیس, اعظم سواتی کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد

May 18, 2023 | 11:58:AM
متنازع ٹوئٹس کا کیس, اعظم سواتی کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے کیس میں آج عدالت حاضری سے استشنیٰ کی درخواست مسترد ہو گئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کا کیس، عدالت نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے اعظم سواتی کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی کے  وکیل سہیل خان پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدالت کے باہر سے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، اعظم سواتی نے آج عدالت پیش ہونا تھا، اس وقت زمان پارک میں موجود ہیں، کل شام 8 بجےکے بعد سے اعظم سواتی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، کل شام بھی پولیس زمان پارک پہنچ گئی تھی، عمران خان کے ہمراہ ہی اعظم سواتی زمان پارک میں رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

دوسری جانب پراسیکوٹر رضوان عباسی نے اعظم سواتی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اتنے دنوں سے اعظم سواتی نے کیا عدالت سے حفاظتی ضمانت لی ہے؟ اعظم سواتی کو متعدد بار فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالت نے بلایا لیکن وہ نہیں آئے، انڈرٹیکنگ کے باوجود اعظم سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔جس پر سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 30 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔