پنجاب حکومت  کو خطرہ۔ 47 اعلیٰ افسروں کے تبادلے

May 18, 2022 | 13:15:PM
پنجاب حکومت  کو خطرہ۔ 47 اعلیٰ افسروں کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہبازنے سیکریٹریز اور کمشنرز سمیت 47 اعلٰی افسران کے تبادلے کر دیے ہیں۔

 پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر یہ اکھاڑ پچھاڑ اس وقت کی گئی ہے جب خود حمزہ شہباز کی وزارت اعلٰی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈانوں ڈول ہے۔   لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈے اے) کے ڈی جی احمد عزیز تارڑ کو تبدیل کرتے ہوئے کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کو ایل ڈی اے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔  

سٹی فورٹی ٹو کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے جبکہ محمد علی عامر کو سیکرٹری محکمہ معدنیات لگا دیا گیا جبکہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اسد اللہ خان کا تبادلہ کردیا گیا ہے ان کی جگہ مجاہد شیر دل کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لگایا گیا ہے مجاہد شیر دل سے سی ای او آئی ڈیپ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ اسد اللہ خان کو سیکرٹری زراعت ،محمد اجمل بھٹی سیکرٹری انرجی لگا دیا گیا۔محمد اجمل بھٹی کو سی ای او آئی ڈیپ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ماحولیات سید مبشر حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔سیکرٹری بلدیات نعیم رؤف  کو سیکرٹری ماحولیات تعینات کر دیا گیا  اسد رحمن گیلانی کو ان کی جگہ سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح سیکرٹری لیبر ڈاکٹر سہیل شہزاد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چھٹہ کو سیکرٹری لیبر تعینات کر دیا گیا ۔

محمد عثمان انور کو کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ۔سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر،صائمہ سعید کو سیکرٹری ایکسائز ،سمیرا صمد کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ،علی سرفراز حسین کو سیکرٹری ہاوسنگ تعینات کر دیا گیا ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نادر چھٹہ کو سیکرٹری فوڈ لگا دیا گیا  ان کی جگہ محمد احسن وحید کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا ۔اسد اللہ فیض کو سیکرٹری سپورٹس تعینات کر دیا گیا ۔نوید حیدر شیرازی کو سیکرٹری لائیو سٹاک سے ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا ۔

زاہد حسین کو سیکرٹری لائیو  اسٹاک تعینات کر دیا گیا۔عمران سکندر بلوچ کو کمشنر فیصل آباد لگا دیا گیا۔ جبکہ نبیل جاوید کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا کمشنر ملتان ارشاد احمد کو کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر بہاولپور محمد ظفر اقبال کو سیکرٹری جنگلات تعینات کر دیا گیا ۔راجہ جہانگیر انور کو کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔احسان بھٹہ کو سیکرٹری ٹورازم تعینات کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کی اہم شخصیت عہدے سے فارغ

زاہدہ اکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تاڑڑ کو ڈی جی آرکیالوجی تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ سلوت سعید کو کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا  جبکہرفاقت علی کو ڈی جی ایکسائز تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔امجد بشیر کو ڈائرکٹر بلدیات ملتان تعینات کر دیا گیا.

پنجاب حکومت نے تیرہ افسران کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کا مراسلہ لکھ دیا۔

  آصف بلال لودھی ، عثمان علی خان طارق محمد جاوید کی خدمات وفاق کے حوالے،آسیہ گل عائشہ حمید مدثر ریاض ملک کی خدمات وفاق کے حوالے، جبکہ عامر عقیق خان سید بلال حیدر زیشان جاوید کی خدمات وفاق کے حوالےکردئیے گئے۔سیدہ رملہ علی کنول بتول ،نورش عمران رابعہ ریاست کی خدمات وفاق کے حوالےکی گئی۔

اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے آٹھ اعلی پولیس افسران کی خدمات وفاق کو واپس کر دی ہیں اس حوالے سے باقاعدہ وفاق کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔ڈی آئی جی احمد جمال الرحمن، ڈی آئی جی شارق جمال  کے علاوہ ڈی آئی جی سرفراز فلکی اور  ڈی آئی جی  اکبر کی خدمات وفاق کے حوالے  کردی گئی ہیں اسی طرح ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ ڈی آئی جی اقبال ڈار ڈی آئی جی منیر احمد شیخ محمد امین بخاری کی خدمات بھی  وفاق کے حوالے کردی گئی ہیں.چیف سیکریٹری اور آئی پنجاب کو نہیں ہٹایا گیا جو کہ بزدار حکومت میں لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نئی مشکل۔ق لیگ نے بڑا فیصلہ کرلیا

ترجمان وزیر اعلی حمزہ شہباز کے مطابق یہ تبادلے روٹین کی کاروائی ہیں اور وزیراعلی اپنی ٹیم تشکیل دینے کی طرف ایک قدم ہے۔ اس طرح کے مزید تبادلے بھی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی کیساتھ ساتھ بارش بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی