قلیل مدتی قرض پروگرام، آئی ایم ایف سے مذاکرات تاحال مکمل نہ ہو سکے

Mar 18, 2024 | 22:05:PM
قلیل مدتی قرض پروگرام، آئی ایم ایف سے مذاکرات تاحال مکمل نہ ہو سکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) آئی ایم ایف کے ساتھ قلیل مدتی قرض پروگرام کے لئے جائزہ مذاکرات تاحال مکمل نہ ہو سکے۔

 ذرائع کے مطابق قلیل مدتی قرض پروگرام کے لئے جائزہ مذاکرات کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات تاحال مکمل نہ ہو سکے، مذاکرات میں ایک روز توسیع کا امکان ہے، شیڈول کے مطابق جائزہ مذاکرات آج مکمل ہونا تھے، آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان کل مختصر مذاکرات کا امکان ہے، آئی ایم ایف کےساتھ لیٹرآف انٹینٹ پہ بھی کل بات چیت کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی آئی ایم ایف کو اہم شعبے میں بہتری لانے کی یقین دہانی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات تعمیری اورمثبت اندازسے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں، بظاہرمذاکرات کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، پاکستان نےآئی ایم ایف کےمتعین کردہ سہہ ماہی اہداف کامیابی سے پورے کئے، حکومت نےآئی ایم ایف کےاہداف پوراکرنے میں بروقت اورسنجیدہ اقدامات کئے، آئی ایم ایف نےآخری جائزےکیلئے نئےاہداف نہیں دیئے، البتہ مذاکرات کی کامیابی کیلئےآئی ایم ایف کااطمینان ضروری ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف سطح معاہدہ ہوگا، مذاکرات کی کامیابی پرجائزہ مشن 1.1ارب ڈالرزکی آخری قسط کیلئے سفارش کرےگا، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکو پاکستان کیلئےقسط جاری کرنےکی سفارش کی جائے گی، پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔